حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور سینکڑوں فلاحی اداروں کے بانی علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر، حوزہ علمیہ جامعه النجف سکردو کے اساتذہ اور طلاب نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
اناللہ وانا الیہ راجعون
سرمایہ ملت، مفسر قرآن ، استادالعلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔آپ اتحاد امت کے داعی، غریب پرور اور مایہ ناز دینی و علمی مرکز جامعۃالکوثر سمیت سینکڑوں اداروں کے بانی و سرپرست تھے۔ ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی بابصیرت شخصیت سے محروم ہوگئی ہیں۔ اس قومی سانحہ پر مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، ان کے فرزندان حجج الاسلام شیخ محمد اسحاق نجفی، شیخ انور علی نجفی، روح اللہ نجفی ودیگر بازمندگان سمیت تمام مؤمنین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ قبلہ شیخ صاحب کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔ آمین
شریکِ غم؛ اساتید و طلاب جامعۃ النجف سکردو بلتستان